شمالی چھاؤنی: دوہرے قتل کی واردات، ملزم فرار

07-01-2023

(لاہور نیوز) شمالی چھاؤنی کے علاقے نجی کالونی میں دوہرے قتل کی واردات ہوئی، نوجوان نے فائرنگ کر کے دو خواتین کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس کے مطابق ملزم حسن نے سوتیلی ماں اور خالہ کو فائرنگ کر کے قتل کیا،ملزم کے والد ناصر نے کچھ عرصہ قبل خاتون ظاہرہ سے دوسری شادی کی تھی، ملزم نے والد کی دوسری شادی کی رنجش پر انتہائی قدم اٹھایا۔ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ منتقل کر کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ ملزم کی تلاش جاری ہے۔