قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ تاخیر کا شکار
07-01-2023
(ویب ڈیسک) قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ کی مدت ختم ہو گئی، نئے کنٹریکٹ تاحال نہ مل سکے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ کی مدت گزشتہ روز ختم ہو گئی ہے لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹرز کو نئے سینٹرل کنٹریکٹ تاحال پیش نہیں کیے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پی سی بی میں مستقل چیئرمین نہ ہونے وجہ سے سینٹرل کنٹریکٹ تاخیر کا شکار ہوئے ہیں، پی سی بی کے روز مرہ کے معاملات قائم مقام چیئرمین اور الیکشن کمشنر احمد فاروق شہزاد رانا چلا رہے ہیں۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کی مدت گزشتہ ہفتے ختم ہو چکی ہے اور پی سی بی چیئرمین کا انتخاب 27 جولائی کو شیڈولڈ تھا تاہم عدالتی فیصلے کے باعث پی سی بی چیئرمین کا انتخاب روک دیا گیا ہے۔