حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا
06-30-2023
(لاہور نیوز) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کر دیا، نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنے مختصر ویڈیو میں پیغام میں بتایا کہ حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 50 پیسے اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، نئی قیمت کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پٹرول کی قیمت میں کسی قسم کا رد و بدل نہیں کیا جا رہا، پٹرول کی پرانی قیمت برقرار رہے گی۔