وزیراعظم نے ایف سی کی تنخواہیں پاک فوج کے برابر کردیں
06-30-2023
(لاہور نیوز) ایف سی اہلکاروں اور افسران کو حکومت نے بڑی عید کا بڑا تحفہ دے دیا، وزیراعظم شہباز شریف نے ایف سی کی تنخواہیں پاک فوج کے برابر کردیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ایف سی کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان پاک افغان سرحد پر پارہ چنار کے دورے کے موقع پر کیا۔وزیراعظم نے یہ اقدام ایف سی کی ملک وقوم کیلئے خدمات اور قربانیوں کے اعتراف میں کیا، ایف سی کی تنخواہوں میں پاک فوج کے مقابلے میں فرق تھا جسے وزیراعظم نے ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔