عید پر عوام کیلئے بڑا ریلیف: حکومت نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کر دی
06-30-2023
(لاہور نیوز) حکومت کی جانب سے عید کے موقع پر عوام کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا گیا۔
حکومت نے ایل پی جی کا 11.8 کلو گرام کا گھریلو سلنڈر 229.54 روپے سستا کر دیا جبکہ ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 19 روپے 45 پیسے کمی گئی ہے۔11.8 کلو گرام سلنڈر کی نئی قیمت 2092 روپے جبکہ ایل پی جی کی فی کلو قیمت 177.29 روپے مقرر کر دی گئی ہے، اس سے قبل ایل پی جی کی قیمت 196 روپے 74 پیسے فی کلو تھی۔