اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف سے معاہدے کی پریس ریلیز شیئر کر دی

06-30-2023

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف سے معاہدے کی پریس ریلیز شیئر کر دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اسحاق ڈار نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) سے سٹاف لیول معاہدہ ہونے کی پریس ریلیز شیئر کی ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف کی پریس ریلیز پر الحمدللہ لکھا ہے۔ واضح ہے کہ آئی ایم ایف نے 3 ارب ڈالر کا سٹاف لیول معاہدہ کرنے کا اعلان کر دیا، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹینڈ بائی ارینجمنٹ کا معاہدہ طے پایا ہے۔