یوم آزادی تک شہر کے مزید دو میگا پراجیکٹس کو ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا

06-30-2023

(لاہور نیوز) یوم آزادی تک شہر کے مزید دو میگا پراجیکٹس کو ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا۔ ان پراجیکٹس کی ڈیڈ لائن بھی دے دی گئی۔

شہر کے جاری ترقیاتی منصوبوں میں بڑی پیشرفت ہو گئی۔ آئندہ ماہ سمن آباد انڈر پاس اور اگست میں اکبر چوک فلائی اوور کا کام مکمل ہو جائے گا۔ سمن آباد انڈر پاس کو 15 جولائی اور اکبر چوک کو 14 اگست تک مکمل کیا جائے گا۔ کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے کو دونوں منصوبوں کی رپورٹ پیش کر دی گئی۔ فزیکل پراگریس کے مطابق ایل ڈی اے نے اکبر چوک فلائی اوور کے لیے پائلیں بچھانے کا 92 فیصد کام مکمل کر لیا۔ اکبر چوک فلائی اوور کی 152 میں سے 143 پائلیں مکمل، چھ زیر تعمیر ہیں۔ فلائی اوور کے 66 میں سے 2 باکس گرڈرز جبکہ 52 کنکریٹ پیڈز مکمل کر لیے گئے ہیں۔