کھابوں کے شوقین لاہوریوں کے لیے ران روسٹ مرکزی حیثیت رکھتی ہے

06-30-2023

(لاہور نیوز) بکرا عید کا ذکر ران روسٹ کے بغیر ادھورا ہے۔ کھابوں کے شوقین لاہور یوں کے لیے ران روسٹ دیگر کھابوں میں مرکزی حیثیت رکھتی ہے۔

عید قرباں نام ہی گوشت کے پکوانوں کا ہے۔ بریانی، پلاؤ، قورمہ ، کڑاہی، تکہ اور کباب ہر گھر میں مٹن ہو یا بیف مزے دار پکوانوں کی بھرمار ہوتی ہے مگر ان سب کے باوجود ران روسٹ کی بات ہی سب سے جدا ہے۔ شام ڈھلے ہی شہری لاہور میں ران روسٹ کی مخصوص دکانوں پر بکنگ کرانا شروع کر دیتے ہیں۔ اپنی باری کا انتظار جو کرنا پڑتا ہے۔ خاص مصالحہ جات سے ران روسٹ کی تیاری کیلئے پہلے سے آرڈر دینے کی بھاگ دوڑ میں سبھی سبقت چاہتے ہیں تاکہ دستر خوان سج جائے۔ ران روسٹ تیار کرنے والے بھی اپنی سپیشل تیاری پر نازاں ہیں۔ کھابوں کے شوقین لاہوری عیدالاضحیٰ پر ران روسٹ کی تیاری میں خاصے پرجوش نظر آتے ہیں۔