ریڈ بال کرکٹ میں بھی پاکستان کی نمائندگی کرنا چاہتا ہوں، شاداب خان
06-29-2023
(لاہور نیوز) معروف قومی کرکٹر شاداب خان نے کہا ہے کہ میں ریڈ بال کرکٹ میں بھی پاکستان کی نمائندگی کرنا چاہتا ہوں۔
ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے لیگ سپنر نے کہا کہ ابھی 4 روزہ میچز میں شرکت کا وقت نہیں مل رہا، ورلڈکپ کے بعد ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی حصہ لوں گا، طویل فارمیٹ کے مقابلوں میں شرکت سے ہی خود کو ٹیسٹ کرکٹ کیلئے تیار کرتے ہوئے کم بیک کروں گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں انگلینڈ نے نیا انداز متعارف کروایا ہے جس سے شائقین دوبارہ ٹیسٹ کرکٹ میں دلچسپی لے رہے ہیں، ابھی سارا فوکس ورلڈ کپ جیتنے پر ہے۔