عید الاضحیٰ کی خوشیاں، شوبز ستاروں کی مداحوں کو سوشل میڈیا پر مبارکبادیں

06-29-2023

(ویب ڈیسک) شوبز انڈسٹری کے معروف ستاروں نے بھی بھرپور طریقے سے عید الاضحیٰ منائی اور سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو دلی عید مبارک بھی دی۔

معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر زرد رنگ کے کپڑے پہنے تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی مداحوں کو عید کی مبارک باد بھی دیتے ہوئے مداحوں کو ایسا لباس پہننے کی ترغیب بھی دی۔ اس کے برعکس حرا مانی نے انوکھے انداز سے سوشل میڈیا پر عید کی تصویر شیئر کی۔ تصویر میں حرا مانی کے ساتھ ان کا سفید رنگ کا بکرا بھی ہے۔ حسن اتفاق کہ حرا بھی اسی رنگ کا لباس زیب تن کیے ہوئے تھیں۔ اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ کلر میچ کر رہا ہے ناں ۔۔۔ جس پر ان کے مداحوں نے دلچسپ تبصرے بھی کیے اور بکرے کو زبح کرنے کی ٹپس بھی دے ڈالیں۔سینئر اداکارہ روبینہ اشرف، ماریہ واسطی اور دیگر نے پی ٹی وی کے لیے خصوصی عید پیغام ریکارڈ کروایا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ پی ٹی وی کے لیے عید کا پیغام ریکارڈ کروانے والوں میں شہود علوی اور سعود بھی شامل ہیں۔