روسی کلائیڈ نوبل سے خام تیل پاکستان ریفائنری لمیٹڈ کو منتقل کر دیا گیا
06-29-2023
(لاہور نیوز) روسی کلائیڈ نوبل سے خام تیل پاکستان ریفائنری لمیٹڈ (پی آر ایل) کو منتقل کر دیا گیا ہے، خام تیل کی منتقلی شام 6 بجے مکمل ہوئی تھی ۔
جہاز میں 55 ہزار ٹن کے قریب خام تیل لایا گیا تھا، جہاز منگل کے روز کراچی کی بندرگاہ پر پہنچا تھا۔اس سے قبل 11 جون کو پہلا جہاز 45 ہزار ٹن روسی خام تیل لے کر کراچی پہنچا تھا، پاکستان نے روس سے ایک لاکھ ٹن خام تیل خریدا تھا۔