ورلڈ کپ 2023ء کے وارم اپ میچز کے حوالے سے پی سی بی کی درخواست منظور

06-29-2023

(لاہورنیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈ کپ 2023ء کے وارم اپ میچز کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی درخواست منظور کر لی۔

  بڑے ٹورنامنٹ سے قبل وارم اپ میچز 29 ستمبر سے شروع ہو کر 3 اکتوبر تک جاری رہیں گے۔آئی سی سی نے پاکستان اور افغانستان کا وارم اپ میچ رکھا تھا، تاہم پی سی بی کی درخواست پر آئی سی سی نے پاک افغان وارم اپ میچ نہ کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔قومی ٹیم اب 29 ستمبر کو نیوزی لینڈ اور 3 اکتوبر کو آسٹریلیا کیخلاف وارم اپ میچ کھیلے گی۔