نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی عیدالاضحیٰ پر صفائی کے بہترین انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت

06-29-2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے عیدالاضحیٰ پر لاہور سمیت پنجاب بھر میں صفائی کے بہترین انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔

 محسن نقوی کا کہنا ہے آلائشوں کو بروقت اٹھایا جائے اور مناسب طریقے سے ٹھکانے لگایا جائے۔ سڑکوں یا گلی محلوں میں آلائشیں نظر نہیں آنی چاہئیں۔ شہر صاف ستھرے ہونے چاہئیں۔ سالڈ ویسٹ کمپنیاں، متعلقہ ادارے اور انتظامیہ صفائی انتظامات کو ہر قیمت پر یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا صفائی کے انتظامات گزشتہ برس کے مقابلے میں بہتر ہونے چاہئیں۔ متعلقہ اداروں کے افسران صفائی کے انتظامات کی خود مانیٹرنگ کریں۔ صفائی کے انتظامات کو خوب سے خوب تر بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ بارشوں کے پیش نظر متعلقہ ادارے اپنی تیاریاں مکمل رکھیں۔ صفائی کے بارے میں شہریوں کی شکایات پر فوری طور پر کارروائی کی جائے۔ عیدالاضحیٰ پر صفائی کے انتظامات میں غفلت یا کوتاہی پر ایکشن ہو گا۔