بابر اعظم کی جانب سے قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد

06-29-2023

(ویب ڈیسک ) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد پیش کی ہے۔

عیدالاضحیٰ کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ میری اور میری ٹیم کی جانب سے تمام پاکستانیوں کو عیدالاضحیٰ مبارک ہو۔ بابر کا کہنا تھا کہ عید کے موقع پر خوب انجوائے کریں، آس پاس کے لوگوں کا اور خاص طور پر صفائی کا خاص خیال رکھیں۔ یاد رہے کہ بابر اعظم، محمد رضوان اور ٹیم کے دیگر کھلاڑی اس وقت حج کی سعادت کے حجاز مقدس میں موجود ہیں۔