عید کی خوشیوں میں مستحق لوگوں کو بھی شامل کریں، بلاول بھٹو

06-29-2023

(ویب ڈیسک) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے عید کی خوشیوں میں مستحق لوگوں کو بھی شامل کریں۔

اپنے پیغام میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارک باد دی۔ انہوں نے کہا پوری امت مسلمہ کو عیدالاضحیٰ کی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ دعا ہے کہ آج کا بابرکت دن دنیا بھر میں امن، بھائی چارے اور خوشحالی کا وسیلہ ثابت ہو۔ ہر پاکستانی کو آج یہ عہد کرنا چاہیے کہ ہم اپنے وطن سے نفرت اور تقسیم کی سیاست کا خاتمہ کریں گے۔ عید کی خوشیوں میں مستحق لوگوں کو بھی شامل کریں، جو آپ کی امداد و تعاون کے مستحق ہیں۔  پی پی پی چیئرمین نے عید کے موقع پر مسلح افواج اور سویلین انتظامیہ کے شہدا کے خاندانوں سے یکجہتی کا اظہار بھی کیا۔ مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کی عوام کو بھی عیدالاضحیٰ کی مبارک باد دی۔