وزیراعظم اور آرمی چیف نے پارا چنار میں فوجی جوانوں کے ساتھ نمازعید ادا کی

06-29-2023

(ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر پاک افغان سرحد پاراچنار پہنچ گئے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پارا چنار میں ڈیوٹی پر مامور فوجی جوانوں کے ساتھ عید منائی، اس حوالے سے  وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے نماز عید  فوجی جوانوں کے ساتھ ادا کی ہے ۔ وزیر اعظم اور آرمی چیف نے جوانوں کے بلند حوصلے کی داد دی اور انہیں عید کی مبارک باد دی ۔ اس موقع پر وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیراطلاعات مریم اورنگزیب بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں ۔