محکمہ موسمیات کی عید قرباں پر بارش کی پیشگوئی

06-29-2023

(لاہور نیوز) محکمہ موسمیات نے عید قرباں پر بارش کی پیشگوئی کر دی۔ ایل ڈی اے افسران کے لیے نیا حکم نامہ جاری کر دیا گیا۔

موسمی صورتحال کے تناظر میں عید الاضحٰی کی چھٹیوں میں ایل ڈی اے کے ونگ ایک فون کال پر میسر ہونگے۔ ایل ڈی اے ونگ ہیڈ کے لاہور سے باہر جانے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ مجاز اتھارٹی سے پیشگی اجازت کے بغیر ایل ڈی اے ونگ ہیڈ لاہور سے باہر نہیں جائیں گے۔ افسران و ملازمین اپنے رپورٹنگ افسر کی طرف سے طلب کئے جانے پر دفتر آنے کے پابند ہوں گے۔