اداکار سعود کی اپنی بیوی جویریہ کے ہمراہ حج ادائیگی ،تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

06-28-2023

(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ جویریہ اپنے شوہر اداکار سعود قاسمی کے ساتھ فریضہ حج ادا کرنے کیلئے مکہ المکرمہ میں موجود ہیں اور انہوں نے اپنے روحانی سفر کی جھلکیاں مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں۔

تفصیلات کےمطابق جویریہ سعود نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کو وہ اپنے شوہر کے ساتھ میدان عرفہ میں موجود ہیں۔انہوں نے مداحوں کو بتایا کہ مکہ میں بہت زیادہ رونق ہے اور وہ عرفہ کا فریضہ ادا کرکے شیطان کو کنکریاں مارنے کیلئے جائیں گے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے مختلف لوگ فنکاروں سے ملتے ہیں اور ان کے ساتھ اپنی تصاویر بھی بناتے ہیں۔