راحت فتح علی خان کیخلاف منی لانڈرنگ الزام کا معاملہ،تحقیقات کا آغاز ہوگیا

06-28-2023

(ویب ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان کےخلاف ایف آئی اے نے کرنسی کی مبینہ سمگلنگ اور منی لانڈرنگ کے الزامات پر تحقیقات شروع کر دیں۔

رپورٹ کے مطابق راحت فتح علی خان کے اثاثہ جات کی تفصیلات کا 9 سالہ ریکارڈ جمع کر لیا گیا، ایف آئی اے نے گلوکار کے اثاثہ جات اور انکم ٹیکس گوشواروں میں ظاہر کی گئی آمدن کی تفصیلات حاصل کرلیں۔ایف بی آر نے ایف آئی اے کو گلوکار راحت فتح علی خان کی آمدن اور ظاہر کردہ اثاثوں کا 9 سالہ ریکارڈ بھجوایا دیا۔ واضح رہے کہ  ایف آئی اے نے تحقیقات کیلئے راحت فتح علی خان کا سال 2014 سے سال2022 تک کا ریکارڈ مانگا تھا۔ایف آئی اے کو راحت فتح علی خان کے گوشواروں اور ویلتھ اسٹیٹمنٹ کی نقول بھجوا دی گئیں ہیں۔ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم راحت فتح علی خان کے خلاف کرنسی سمگلنگ اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کررہی ہے۔