پی ٹی آئی کی طرف سے سوشل میڈیا پرمنفی مہم چلائی جا رہی ہے: فیاض چوہان

06-28-2023

(لاہورنیوز) رہنما استحکام پاکستان پارٹی فیاض الحسن چوہان کاکہنا ہے کہ پی ٹی آئی اوراس کے چیئرمین کی طرف سے ملٹری کورٹس سے متعلق منفی مہم چلائی جا رہی ہے۔

رہنما استحکام پاکستان پارٹی فیاض الحسن چوہان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت 9 مئی کے پُر تشدد واقعات میں ملوث ہے اور رنگے ہاتھوں پکڑی گئی ہے ،پی ٹی آئی والے سوشل میڈیا پر منفی سرگرمیاں کرتے تھے، ڈی جی آئی ایس پی آر نے ملٹری کورٹس کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی ، جس پر پی ٹی آئی اور چیئرمین کی طرف سے سوشل میڈیا پر منفی مہم چلائی جارہی ہے۔ فیاض الحسن چوہان کامزید کہنا تھا کہ کیا پاکستان میں ملٹری کورٹس پہلی دفعہ بن رہی ہیں، پی ٹی آئی کی حکومت میں 27 سویلین افراد کے مقدمات ملٹری کورٹس میں چلے ہیں ۔