باجوڑ: سکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاعات پر آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک

06-28-2023

(لاہور نیوز) سکیورٹی فورسز نے باجوڑ کے علاقے میں آپریشن کے دوران 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے باجوڑ کے علاقے عنایت قلعہ میں دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، اس دوران فورسز اور دہشتگردوں کے مابین شدید فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 3  دہشتگرد مارے گئے، جن میں ایک کمانڈر شفیع بھی شامل ہے، ہلاک دہشتگردوں کے قبضے  سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا ہے، تینوں دہشتگرد سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔