نگران وزیر اعلی پنجاب اور سینیٹر طلحہ محمود کی منی میں ملاقات

06-28-2023

(لاہور نیوز) نگران وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی اور وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود کی منی میں ملاقات ہوئی۔

دونوں رہنمائوں کی ملاقات میں پاکستانی حجاج سے متعلق گفتگو کی گئی۔ وفاقی وزیر طلحہ محمود اور وزیراعلی پنجاب نے پاکستانی حجاج سے ملاقاتیں بھی کی ، انکے مسائل سنے۔ اس موقع پر محسن نقوی نے کہا حج مسلمانوں کا سب سے بڑا فریضہ ہے۔ دنیا بھر کے مسلمان اس مقدس دن کا انتظار کرتے ہیں۔ فریضہ حج کے دوران حجاج کرام کی خدمت بھی کسی عبادت سے کم نہیں۔  وفاقی وزیر طلحہ محمود کا کہنا تھا حجاج کے مسائل کے حل کیلئے عوام میں موجود ہوں۔ پاکستانی حجاج کی خدمت ہماری اولین ترجیح ہے۔