وفاقی حکومت کا پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے دور کا خصوصی آڈٹ کروانے کا فیصلہ

06-28-2023

(لاہور نیوز) وفاقی حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے حوالے سے بڑا اقدام اٹھا لیا۔ پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے دور کا خصوصی آڈٹ کروانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

نجم سیٹھی کے دور کا آڈٹ کروانے کیلئے آڈیٹر جنرل پاکستان کو خط لکھ دیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ آڈیٹر جنرل پی ایس ایل 8 کا بھی فوری آڈٹ شروع کریں۔ نجم سیٹھی دور میں ہونیوالے اخراجات کا مکمل آڈٹ کروایا جائے۔ آڈیٹر جنرل 22 دسمبر 2022 سے 20 جون 2023 کا بلا تاخیر آڈٹ شروع کریں۔ آڈٹ حکام نجم سیٹھی سمیت عارضی منیجمنٹ کمیٹی کے ارکان کو ملنے والی مراعات کا بھی جاٸزہ لیں گے۔ وفاقی حکومت نے دسمبر 2022 میں عارضی منیجمنٹ کمیٹی تشکیل دی تھی۔ وفاقی حکومت کو پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے غیر ضروری اخراجات بارے شکایات موصول ہوٸی تھی۔