عیدالاضحیٰ قربانی، مساوات اور ہمدردی کے جذبے کی علامت ہے: وزیراعظم

06-28-2023

(ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ قربانی، مساوات اور ہمدردی کے جذبے کی علامت ہے، یہ سماجی واقتصادی عدم مساوات کو کم کرکے اتحاد کو فروغ دیتا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم شہباز شریف نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر میں بالعموم مسلمانوں اور بالخصوص بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو جو آج یہ تہوار منا رہے ہیں ان کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں، اللہ ان کی زندگیوں میں سکون اور خوشحالی عطا فرمائے! آمین   گزشتہ روز بھی ٹوئٹر پیغام میں وزیراعظم نے حجاج کرام، تمام پاکستانیوں اور امت مسلمہ کو حج کی مبارکباد دی تھی۔ وزیراعظم نے کہا تھا کہ مکہ مکرمہ میں فریضہ حج کی ادائیگی کرتے لاکھوں عازمین حج، تمام پاکستانیوں اور امت مسلمہ کو میری طرف سے حج 1444ھ بہت بہت مبارک ہو، حج کے موقع پر میری بارگاہِ رب جلیل میں یہ دعا ہے کہ پاکستان کی تمام معاشی مشکلات دور ہوں اور پاکستان ترقی، امن اور خوشحالی کا گہوارہ بنے۔