عید اپنوں کے ساتھ منانے کیلئے پردیسیوں نے آبائی علاقوں کا رخ کر لیا

06-28-2023

(لاہور نیوز) عید کی خوشیاں اپنوں کے ساتھ منانے کیلئے پردیسی بیتاب ہیں۔ پردیسیوں کی بڑی تعداد نے اپنے آبائی علاقوں کا رخ کر لیا۔

عید کا مزہ تو اپنوں کے ساتھ ہے۔ پردیسیوں کی بڑی تعداد کی لاہور سے اپنے آبائی علاقوں کو روانگی جاری ہے۔ شہر کے بس اڈوں کی طرح ریلوے سٹیشن پر بھی انتہائی رش ہے۔ کچھ کو تو ٹکٹ مل گیا لیکن زیادہ تر پریشان ہوئے۔ کسی کی ریزرویشن نہ ہوئی تو کسی کو اوپن ٹکٹ نہ ملا۔ ریلوے سٹیشن پر سہولتوں کے فقدان سے مسافر علیحدہ پریشان ہوئے۔ پردیسیوں کی پریشانی کی خبر ریلوے کے اعلیٰ حکام تک پہنچی  تو مسافروں کو سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ ریلوے انتظامیہ کی جانب سے عید پر تین سپیشل ٹرینیں بھی چلائی گئی ہیں تاہم ٹرینوں کی آمد و روانگی گھنٹوں تاخیر کا شکار ہے۔