عید الاضحیٰ کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی کیلئے کوشاں ہیں: وزارت توانائی

06-27-2023

(لاہور نیوز) وزارت توانائی کے مطابق وفاقی حکومت عید الاضحیٰ کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے لیے کوشاں ہے۔

وزارت توانائی کے مطابق بہتر ریکوری والے علاقوں میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے لیے کام ہو گا، ملک کے 76 فیصد فیڈر اس مد میں شامل ہیں، وزیر توانائی کی جانب سے ڈسکوز کو الرٹ رہنے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہے۔ذرائع وزرات توانائی کے مطابق مرمت اور تکنیکی بنیادوں پر تعطل کو فوری درست کیا جائے گا، زیادہ نقصان والے علاقوں میں معمول کی لوڈ مینجمنٹ جاری رہے گی۔