ورلڈ کپ: وسیم اکرم قومی کی ٹیم کی فتح کیلئے پُرامید

06-27-2023

(لاہور نیوز) قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ 1992ء کے بعد قومی ٹیم رواں سال بھارت میں دوسری مرتبہ ون ڈے ورلڈکپ جیت سکتی ہے۔

لیجنڈری سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم  کا کہنا ہے کہ پاکستان کے کھلاڑی فٹ اور فارم میں رہے تو قومی ٹیم  اس سال ورلڈکپ جیت کر دوسری مرتبہ ٹرافی ملک لا سکتی ہے۔پاکستان کی قیادت نمبر 1 کے ون ڈے بلے باز بابر اعظم کر رہے ہیں اور ان کی مدد کے لیے کھلاڑیوں کا تجربہ کار گروپ ہے۔ انہوں نے کہا کہ محمد رضوان، امام الحق اور فخر زمان اہم بلے بازوں میں شامل ہوں گے جبکہ پاکستان کے پاس زبردست فاسٹ باؤلنگ اٹیک  کیلئے شاہین آفریدی، حارث رؤف اور نسیم شاہ  موجود ہیں۔ سابق کپتان نے کہا کہ پاکستان رواں برس ایک مرتبہ پھر ورلڈکپ جیت سکتا ہے ، ٹورنامنٹ کے دوران ٹیموں کو بھارت میں جن حالات کا سامنا کرنا پڑے گا وہ بھی ان کی سابق ٹیم کے حق میں ہوں گے۔ ہمارے پاس ایک اچھا پہلو ہے، ایک بہت اچھا ون ڈے سائیڈ ہے اور اس کی قیادت جدید دور کے عظیم کھلاڑیوں میں سے ایک بابر اعظم کر رہے ہیں۔