وزیر اعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی ملاقات
06-27-2023
(لاہور نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے ریلوے و ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے ملاقات کی۔
ملاقات میں وزارت سے متعلقہ امور کے علاوہ ملکی مجموعی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف فرانس اور لندن کا دورہ مکمل کرنے کے بعد لاہور پہنچ گئے ہیں۔ اس سے قبل شہباز شریف کی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن پر چیف سیکرٹری پنجاب، بابر دین (ایل ڈبلیو ایم سی) ایم ڈی واسا اور کمشنر لاہور پہنچے اور بارشوں کے پیش نظر لاہور بھر میں نکاسی آب کے حوالے سے بریفنگ دی۔