لاہور : مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو ہلاک
06-27-2023
(لاہور نیوز ) صوبائی دارالحکومت میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔
لاہور پولیس کے مطابق مانگا منڈی کے قریب ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس ٹیم نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا تو ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔پولیس نے بتایا کہ جوابی فائرنگ کے نتیجے میں2 ملزمان ہلاک ہوگئے جن کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس حکام نے مزید بتایا کہ ہلاک ہونے والے دونوں ڈاکو قتل اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے۔