پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ آج ہونے کا امکان
06-27-2023
(لاہور نیوز) پاکستان اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف ) کے درمیان آج سٹاف لیول معاہدہ ہونے کا امکان ہے۔
وزارت خزانہ کے حکام نے بتایا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کیلئے بات چیت حتمی مراحل میں داخل ہو چکی، تمام شرائط پر ڈیڈ لاک تقریباً ختم ہو گیا ہے، آئی ایم ایف شرائط پر سالانہ ایک لاکھ ڈالر پاکستان لانے کی سکیم ختم کر دی۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف اور وزارت خزانہ کے درمیان ایم ای ایف کا مسودہ شیئر ہو گیا ہے، سٹاف لیول معاہدے کیلئے دونوں فریقین کے درمیان مذاکرات ہوں گے، وزیر خزانہ اسحاق ڈار آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کو حتمی شکل دیں گے۔