انٹربینک میں ڈالر سستا، سٹاک مارکیٹ میں بھی کمی

06-27-2023

(ویب ڈیسک) انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ڈالر کی قیمت میں 26 پیسے کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 286 روپے 45 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر ڈالر 286 روپے 71 پیسے پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ سٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان دیکھا گیا ہے۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 172 پوائنٹس کمی کے بعد 41 ہزار 263 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔