ورلڈکپ میچز کیلئے قومی ٹیم بھارت جائیگی یا نہیں؟ پی سی بی نے واضح کر دیا

06-27-2023

(ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے ورلڈ کپ کے آفیشل شیڈول کے اعلان کے بعد پی سی بی کا مؤقف بھی سامنے آ گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پی سی بی کو دورہ بھارت اور میچ وینیوز کے حوالے سے حکومت پاکستان کی کلیئرنس درکار ہوتی ہے، حکومت کی جانب سے ہمیں جو بھی ہدایت ملے گی ہم ایونٹ اتھارٹی آئی سی سی کو آگاہ کر دیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کو فیڈ بیک کے لیے بھجوائے جانے والے ڈرافٹ کے موقع پر آگاہ کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ آئی سی سی نے کرکٹ ورلڈ کپ کے آفیشل شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ جاری شیڈول کے مطابق ایونٹ کا آغاز 5 اکتوبر سے ہو گا جبکہ فائنل 19 نومبر کو کھیلا جائے گا، پہلا میچ دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان بھارت کے شہر احمد آباد میں ہو گا، پاکستان اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو کوالیفائر ون کے خلاف حیدر آباد میں کھیلے گا۔