لاہور ہائیکورٹ نے خدیجہ شاہ، ہما شاہ،عارف سعید، رضوان ضیا کی درخواستیں خارج کر دیں
06-26-2023
(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے خدیجہ شاہ، ہما شاہ،عارف سعید، رضوان ضیا کی درخواستیں خارج کر دیں۔
جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا، پنجاب حکومت کی جانب سے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب غلام سرور نہنگ نے دلائل دئیے۔واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ میں چاروں ملزمان نے گرفتاری کو غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کی تھی۔