روسی تیل کا دوسرا جہاز پاکستان کب پہنچے گا؟جانئے
06-26-2023
(لاہور نیوز) روس سے 56 ہزار تن خام تیل لانے والا دوسری جہاز کل پاکستان پہنچے گا۔
ترجمان پورٹ ٹرسٹ کے مطابق روسی خام تیل کا جہاز کل صبح 8 بجے پاکستانی بندرگاہ پر پہنچے گا ، جہاز میں 56 ہزار ٹن خام تیل موجود ہے ، آئل کارگو سے تیل کی منتقل کا عمل جلد شروع کردیا جائے گا۔واضح رہے کہ اس قبل 11 جون کو روسی تیل بردار بحری جہاز تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان آیا تھا ، 183 میٹر لمبے روسی جہاز پیور پوائنٹ میں 45 ہزار میٹرک ٹن تیل لدا تھا۔ سمندری طوفان سے قبل جہاز کراچی پہنچنے میں کامیاب ہوگیا تھا، روسی خام تیل کے جہازسے کراچی پورٹ کی آئل پیئر 2 پر تیل ترسیل کی گئی تھی۔