مسلسل کمی کے بعد سونے کی قیمتوں میں اضافہ

06-26-2023

(لاہورنیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 11 ڈالر اضافے کے ساتھ 1931 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 685 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ قیمتوں کے اضافے کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 15 ہزار 300 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 84 ہزار 585 روپے ہوگئی۔واضح رہے کہ گزشتہ پورے ہفتے کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت میں سات ہزار روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔ دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، فی تولہ چاندی کی قیمت 50 روپے اضافے کیساتھ 2550 روپے جبکہ دس گرام چاندی کی قیمت 40.87روپے اضافے کیساتھ 2186.21روپے ہوگئی ہے ۔