بھارت میں پاکستانی آرٹسٹوں پر پابندی کے باوجود عاطف اسلم ہمسایہ ملک میں آواز کاجادو جگائیں گے

06-26-2023

(ویب ڈیسک) بھارت میں پاکستانی آرٹسٹوں پر پابندی کے باوجود گلوکار عاطف اسلم نے بھارتی فلم کے لیے گانا ریکارڈ کروا دیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی پنجاب کی فلموں کی مشہور ہیروئن سونم باجوہ نے سوشل میڈیا پر اپنی آنے والی فلم ’ کیری آن جٹا 3 ‘ میں شامل عاطف اسلم کے گانے کی جھلک شئیر کی۔عاطف اسلم نے بھی اپنے انسٹا گرام پر گانے ’ ساڈا برا حال‘ کی ریکارڈنگ کے مناظر شیئر کیے۔ ہیپی رائے کوٹی کے لکھے گئے رومینٹک گانے کو عاطف اسلم نے اپنے مخصوص خوبصورت انداز میں گایا ہے۔   دوسری جانب عاطف اسلم کے مداحوں کی جانب سے نئے گانے کی ریلیز پر خوشی کا اظہار کیا اور اسے بڑا تحفہ قرار دیا۔سوشل میڈیا پر ہیش ٹیگ ’ برا حال‘ ٹرینڈ کررہا ہے۔ سونم باجوہ کی فلم  29 جون کو ریلیز کی جائے گی۔