یاسر حسین کا ٹائٹن حادثے سے متعلق مذاق،اداکار کو عوام نے آڑے ہاتھوں لے لیا

06-26-2023

(ویب ڈیسک)معروف اداکار یاسر حسین کو ٹائٹن حادثے سے متعلق سوشل میڈیا پر مذاق کرنے کی وجہ سے عوام نے تنقید کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹائٹن آبدوز کے حالیہ حادثے کے متاثرین کے بارے میں اداکار یاسر کے تبصروں کو سوشل میڈیا صارفین نے بےہودہ مذاق کے طور پر لیا ہے۔یاسر نے انسٹاگرام پر اس سے متعلق 2 پوسٹ شیئر کیں جس میں انہوں نے اپنی اہلیہ اقرا عزیز سے ’درخواست‘ کی کہ وہ اسے ٹائٹن جیسی مہم پر جانے کیلئے کبھی نہ کہے۔ مذکورہ بالا تبصروں کو صارفین نے غیر حساس قرار دیا ہے اور اس پر ردعمل دیتے ہوئے صارفین کا کہنا تھا کہ ہمارے اداکاروں کو سیکھنے کی ضرورت ہے کہ سوشل میڈیا پر بات کس طرح کرنی چاہیے۔ایک صارف  کا کہنا تھا کہ انہیں شرم آنی چاہیے یہ کسی کے غم کو مذاق کا ذریعہ بنارہے ہیں،جہالت اور گھٹیا پن ہے۔ آپ خود ایک باپ ہوتے ہوئے ایسی باتیں کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ ٹائٹن ایک آبدوز تھی جو زیر سمندر ٹائٹینک کے ملبے کو دیکھنے کے لیے 5 افراد لے گئی تھی، تاہم  دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے جس میں 2 پاکستانی باپ اور بیٹا بھی شامل تھے ۔