پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں سیزن میں کتنی آمدن ہوئی؟بڑی خبر سامنے آگئی

06-26-2023

(ویب ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں سیزن میں 5 ارب روپے سے زائد آمدنی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایونٹ سے مجموعی طور پر 5 ارب62 کروڑ93 لاکھ 11 ہزار 469روپے کی آمدنی ہوئی، اس میں پی سی بی کا 5 فیصد حصہ 58کروڑ 25 لاکھ34 ہزار480 اور 6 فرنچائزز کا95 فیصد شیئر5 ارب4کروڑ67 لاکھ76 ہزار 989 روپے رہا، ایک ٹیم کے حصے میں 84 کروڑ11 لاکھ29 ہزار498 روپے آئے۔   ٹی وی براڈ کاسٹنگ رائٹس  (پاکستان) سے 2 ارب 17 کروڑ53لاکھ 93 ہزار 394  روپے حاصل ہوں گے، پی سی بی کا5 فیصد حصہ10 کروڑ87 لاکھ69 ہزار 670 روپے بنا، فرنچائزز کا95 فیصد حصہ 2 ارب6 کروڑ66لاکھ23 ہزار 724 بنے،ہر ٹیم کے حصے میں 34 کروڑ44 لاکھ37 ہزار 287 روپے آنے ہیں، دیگر ممالک سے40 کروڑ28 لاکھ 24 ہزار378 روپے حاصل ہوئے۔ پی سی بی کا شیئر2 کروڑ ایک لاکھ 41ہزار219 بنا،فرنچائز کو38 کروڑ26 لاکھ 83 ہزار 159 روپے ملنے ہیں،ہر ٹیم کے حصے میں 6 کروڑ37 لاکھ80 ہزار527 روپے آئیں گے۔میچز کی پروڈکشن پر ایک ارب16 کروڑ91 لاکھ93 ہزار 219روپے خرچ ہوئے،5 فیصد پانچ کروڑ 84 لاکھ59ہزار 661 بورڈ جبکہ باقی ایک ارب11 کروڑ7 لاکھ33 ہزار 558 فرنچائزز دیں گی، ایک ٹیم کا حصہ18 کروڑ 51 لاکھ22ہزار 260 ہوگا۔ زنگ اسٹمپ کے اخراجات 2 کروڑ58 لاکھ 20ہزار 429 روپے رہے،بورڈ کی 5 فیصد رقم 12 لاکھ 91 ہزار 21 روپے ہوگی۔ فرنچائز کو2 کروڑ 45 لاکھ29 ہزار 408 روپے دینا ہوں گے،ہر ٹیم کا حصہ 40 لاکھ 88 ہزار235 ہوگا۔ براڈ کاسٹ کی مجموعی آمدنی ایک ارب 38 کروڑ32 لاکھ 4 ہزار124 رہی،پی سی بی کا حصہ 6 کروڑ 91 لاکھ60 ہزار206 رہا، فرنچائز شیئر ایک ارب31 کروڑ40 لاکھ 43ہزار918 بنے گا، ہر ٹیم کے حصے میں 21 کروڑ90 لاکھ7 ہزار320 روپے آئیں گے۔