حکومت نے چیئرمین پی سی بی کے الیکشن کیلئے نگران تعینات کر دیا

06-26-2023

(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین کے الیکشن کیلئے وفاقی حکومت نے نگران کی تعیناتی کر دی،الیکشن میں شفافیت کیلئے سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی نگران کے فرائض سر انجام دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق نگران کی تعیناتی پی سی بی آئین کے تحت عمل میں لائی گئی، سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی 27 جون کو الیکشن کی نگرانی کریں گے، وزیراعظم کی منظوری کے بعد تصدق حسین جیلانی کی تقرری عمل لائی گئی۔الیکشن میں بورڈ آف گورنر کے اراکین نئے چیئرمین پی سی بی کا انتخاب کریں گے، ذکاء اشرف کو چیئرمین پی سی بی کا عہدہ ملنے کا قوی امکان ہے۔