غازی آباد: چھت پر کھیلتی دو بچیاں پراسرار طور پر جھلسنے سے شدید زخمی

06-26-2023

(لاہور نیوز) غازی آباد میں 2 کم سن بچیاں چھت پر کھیلتے پُراسرار طور پر جھلس کر شدید زخمی ہو گئیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق غازی آباد میں کرائے دار  اور مالک مکان کی بیٹیاں 13 سالہ طیبہ اور 7 سالہ مافیا گھر کی چھت پر کھیل رہی تھیں جہاں وہ پُراسرار طور پر جھلس گئیں۔ پولیس نے بتایا ہے کہ  بچیوں کو فوری طور پر میؤ ہسپتال کے برن یونٹ میں منتقل کر دیا گیا ہے  جہاں ان کا علاج معالجہ جاری ہے۔ میؤ ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچیوں میں سے ایک بچی کا 10 فیصد جبکہ دوسری کا 20 جسم جھلس چکا ہے تاہم دونوں بچیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد جمع کر لیےاور تحقیقات کے بعد واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ واقعہ کی اطلاع پر چیئر پرسن چائلد پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے نوٹس لیتے ہوئے میؤ ہسپتال کا دورہ کیا اور بچیوں کے والدین کو علاج معالجہ میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔