یوای ٹی کے نٸے قاٸمقام واٸس چانسلر نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

06-26-2023

(لاہور نیوز) یوای ٹی کے نٸے قاٸمقام واٸس چانسلر ڈاکٹر حبیب الرحمن نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ یوای ٹی ٹیچنگ سٹاف ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر شعیب نے مبارک باد دی۔

ڈاٸریکٹر کوآرڈینیشن پنجاب ہاٸیر ایجوکیشن ڈاکٹر تنویر قاسم نے نٸے واٸس چانسلر کو عہدہ سنبھالنے پر پھول پیش کیے اور مبارک باد دی۔ اس موقع پر ڈاکٹر تنویر قاسم کا کہنا تھا امید ہے کہ ڈاکٹر حبیب الرحمن کی قیادت میں یو ای ٹی کو میرٹ اور شفافیت سے چلایا جائے گا۔ اعلی تعلیم کے لیے یونیورسٹیز کے مساٸل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ ڈاکٹر حبیب الرحمن کا کہنا تھا یو ای ٹی کی ترقی اور ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے مل کر کام کریں گے۔ یاد رہے ڈاکٹر حبیب الرحمن یو ای ٹی کے پروواٸس چانسلر اور فیکلٹی آف سول انجیئنرنگ کے ڈین کے عہدے پر فاٸز ہیں۔ انہوں نے واٸس چانسلر منصور سرور کے چار سالہ ٹینور کے خاتمے پر قاٸمقام واٸس چانسلر کا چارج سنبھالا ہے۔