اداروں کیخلاف تقریر کا کیس، یاسمین راشد کی درخواست ضمانت خارج
06-26-2023
(لاہور نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت نے اداروں کے خلاف تقریر کے کیس میں سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت خارج کردی۔
انسداد دہشتگردی عدالت میں رہنما تحریک انصاف ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، اے ٹی سی کی سپیشل جج عبہر گل خان نے یاسمین راشد کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے عدم پیروی کی بنیاد پر ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت خارج کردی، یاسمین راشد کے وکلاء دلائل کیلئے پیش نہیں ہو رہے تھے۔ واضح رہے کہ رہنما تحریک انصاف ڈاکٹر یاسمین راشد پر شیر پاؤ پل پر سڑک بلاک کر کے اداروں کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کرنے کا مقدمہ درج ہے۔