پی ڈی ایم اے کی آج اور کل مزید بارشوں کی پیشگوئی

06-26-2023

(لاہور نیوز) پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے آج اور کل لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی ۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آج لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، اٹک، چکوال، جہلم ، میانوالی ،حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ بھکر، لیہ  گجرات، شیخوپورہ، مری، گلیات اور گر دو نواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہو سکتی ہے، پی ڈی ایم اے کی جانب سے ملتان ، ساہیوال، بہاولپور ،بہاولنگر، ڈی جی خان اور ملحقہ علاقوں میں بھی جھکڑ  چلنے اور موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران قریشی کا کہنا ہے کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام ادارے الرٹ رہیں۔