نکاسی آب کا مشن، ڈی سی رافعہ حیدر کا مختلف علاقوں میں آپریشن کا جائزہ

06-26-2023

(لاہور نیوز) چھ گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی بارش کے باعث شہر کے بیشتر علاقے پانی میں ڈوب گئے، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نکاسی آب کا مشن جاری ہے۔

ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے فیروز پور روڈ، قرطبہ چوک، والٹن روڈ سمیت مختلف علاقوں میں نکاسی آب آپریشن کا جائزہ لیا،تمام ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسٹنٹ کمشنرز بھی فیلڈ میں موجود ہیں۔ اے سی ماڈل ٹاؤن کی زیر نگرانی کلمہ چوک، سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ، فیصل ٹاؤن کے علاقوں میں آپریشن جاری ہے، اے سی رائے ونڈ بھوبھتیاں چوک، واپڈا ٹاؤن، ٹھوکر نیاز بیگ، سندر کے علاقوں میں نکاسی آب میں مصروف عمل ٹیموں کی نگرانی کر رہے ہیں۔ اے سی سٹی نے ملتان روڈ سکیم موڑ، سمن آباد، سیکرٹریٹ سمیت مختلف علاقوں میں آپریشن کا جائزہ لیا، اے سی کینٹ والٹن روڈ، صدر بازار اور غازی روڈ کے علاقوں میں متحرک ہیں، اے سی شالیمار گڑھی شاہو، دربار بی بی پاک دامن، شالیمار کے علاقوں میں آپریشن ٹیموں کے ہمراہ موجود ہیں۔ ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کی ہدایت پر تمام افسران ٹیموں کو مطلوبہ سہولیات فراہم کرنے میں مصروف عمل ہیں۔