انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی، سٹاک مارکیٹ میں تیزی

06-26-2023

(لاہور نیوز) انٹربینک میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی دیکھی ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 4 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 286 روپے 70 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 286 روپے 74 پیسے پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ سٹاک ایکسچینج میں بھی تیزی دیکھی گئی۔ سٹاک مارکیٹ میں 1016 پوائنٹس اضافے کے بعد 100 انڈیکس 41 ہزار 82 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔