باٹا پور، دیرینہ دشمنی پر دو سگے بھائی قتل

06-26-2023

(لاہور نیوز) تھانہ باٹا پور کی حدود میں دیرینہ دشمنی دو سگے بھائیوں کی جان لے گئی۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ باٹا پور کی حدود میں دیرینہ دشمنی پر ملزم الطاف نے ساتھیوں کے ساتھ ملکر فاٸرنگ سے 2 سگے بھاٸیوں 30 سالہ لقمان اور 35 سالہ احسن کو قتل کر دیا،پولیس نے نعشوں کو تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کے لیے ڈیڈ ہاؤس منتقل کردیا۔ پولیس نے مقتول کے بھاٸی محسن کی مدعیت میں 5 نامزد ملزمان الطاف، دلاور، بابر، واجد، عباس کے خلاف فوری مقدمہ درج کرلیا۔ ایس پی کینٹ اویس شفیق کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم دے کر چھاپے مارے جا رہے ہیں، ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جاٸیگا۔