سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق قانونی مشاورت مکمل

06-26-2023

(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی وطن واپسی کی راہ میں حائل قانونی پیچیدگیوں کے حوالے سے مشاورت مکمل کر لی گئی۔

پارٹی ذرائع کے مطابق لیگل ٹیم نے واپسی کے حوالے سے حکمت عملی تیار کر کے نواز شریف کو بریفنگ دی، عید کے فوری بعد وکلاء کی جانب سے وکالت نامے نواز شریف کو لندن  بھجوائے جائیں گے، نواز شریف کی وطن واپسی سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت دائر کی جائے گی۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نواز شریف حفاظتی ضمانت ملنے پر لندن سے پاکستان کے لیے ٹریول کریں گے، حفاظتی ضمانت کے دوران ہی سزاؤں کے خلاف اپیلوں پر فیصلہ کرانے کی کوشش کی جائے گی، اگر جیل جانا قانوناً ضروری ہوا تو نواز شریف کے گھر کو سب جیل قرار دیا جائے گا۔