کاہنہ: دو موٹرسائیکلوں کی ٹرالی سے ٹکر، 3 بہن بھائی جاں بحق

06-26-2023

(لاہور نیوز) کاہنہ کے علاقے میں ٹریفک حادثے میں تین بہن بھائی جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق کاہنہ کے علاقے صوئے آصل کے قریب دو موٹرسائیکلیں سڑک کنارے کھڑی اینٹوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 3 بہن بھائی جاں بحق جبکہ ماں اور دو بیٹے زخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا، جاں بحق ہونے والوں میں 17 سال احد، 19 سالہ حسن اور 9 سالہ فضا شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق موٹر سائیکلوں پر سوار فیملی رائیونڈ سے روڑہ بوگن گاؤں فوتگی میں شرکت کے لیے جا رہی تھی کہ حادثے کا شکار ہو گئی ۔