بارشی پانی کے نکاس کیلئے انتظامیہ متحرک، کمشنر کا مختلف علاقوں کا دورہ

06-26-2023

(لاہور نیوز) موسلادھار بارش کے بعد شہر کی مختلف شاہراہیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں، ضلعی انتظامیہ سڑکوں پر نکاس آب کے لیے متحرک ہو گئی۔

کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے ڈی سی کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور نکاسی آب کے آپریشن کا جائزہ لیا، محمد علی رندھاوا نے  تمام افسران کو نشیبی علاقوں سے نکاسی آب مکمل ہونے تک فیلڈ میں موجود رہنے کی ہدایت کی، انہوں نے کہا شہریوں کے مکمل ریلیف تک کام جاری رکھا جائے۔ ڈی سی لاہور نے شہریوں کے نام پیغام میں کہا کہ شہر بارش کے دوران بجلی کے کھمبوں، درختوں اور کمزور چھتوں سے دور رہیں۔