شہر میں موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب، بجلی اور ٹریفک کا نظام درہم برہم

06-26-2023

( لاہور نیوز ) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

شہر کے مختلف علاقوں ایبٹ روڈ ، ڈیوس روڈ، عبدالکریم روڈ، کینال روڈ شملہ پہاڑی اور ملحقہ علاقوں میں بادل برسے، گڑھی شاہو، شالیمار اور باغبانپورہ سمیت دیگر علاقوں میں بھی موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے موسلادھار بارش کے نتیجے میں شہر کے متعدد علاقوں میں بارش کا پانی بھی کھڑا ہوگیا جس کے باعث ٹریفک اور بجلی کا نظام شدید متاثر ہے اور لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ موسلادھاربارش سے شہر کے مختلف علاقوں میں 90 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے، سبزہ زار، شاد باغ،وارث روڈ ، ،سمن آباد ، واپڈا ٹاؤن میں بجلی بند ہے، نیاز بیگ ،باغبانپورہ ،ریلوے کالونی کے مختلف علاقوں میں بجلی بند غائب ہے. لاہور میں صبح 4:40 سے بارش کا سپیل برسنا شروع ہوا ، جیل روڈ 118.5، ایئرپورٹ 52، گلبرگ میں 103 ، لکشمی میں 161 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، اپرمال میں 78، مغلپورہ میں 72 , تاجپورہ میں 102 ،نشتر ٹاؤن میں 149 اور چوک ناخدا میں 88 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ پانی والا تالاب میں 165 ،فرخ آباد 50 ،گلشن راوی میں 153 ملی میٹر بارش ، علامہ اقبال ٹاؤن میں 142 ، سمن آباد میں 91 اور جوہر ٹاﺅن میں 132 اور قرطبہ چوک میں 154 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔